The news is by your side.

Advertisement

کراچی: رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں صادق، مختیار شامل ہیں، دہشت گرد کندھ کوٹ میں کانسٹیبل پر حملوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے بی ایل اے سے دستی بم، بارود لیتے تھے، ایس آر اے اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ حال میں ہونے والی کارروائی میں ملوث ہے، یہ گروپ رینجرز، موبائل، چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ادھر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے حب ریور روڈ سعید آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند گروہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں دستی بم اور پولیس اہلکار سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان نے سرکاری اسلحہ بن قاسم میں ٹریفک پولیس اہلکار سے چھینا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ 25 سے زائد افراد پر مشتمل ہے، کئی کارندے پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، یہ گروہ 13 مختلف مقامات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں