تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

کراچی : 7 مئی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کہاں کہاں ہوں گے؟

کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا، ان نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 11 یونین کونسلز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 7مئی کو ہوں گے، امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

ضلع وسطی کے تین حلقوں پر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے، جن میں نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی 4،13اور 6 شامل ہیں،

ڈسٹرکٹ کورنگی کی3یونین کونسل پر انتخابات ہوں گے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے ٹاؤن کی یو سی شاہ فیصل3، لانڈھی یوسی 8پر انتخابات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ٹاؤن بلدیہ کی یوسی، اورنگی کی یوسی2اور1پر انتخابات ہوں گے، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 2 ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیاری ٹاؤن کی یوسی2 میں پولنگ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -