کراچی : بلدیاتی اداروں کی عدم توجہ کے باعث شہر میں بنے انڈر پاس شہریوں کے لیے خطرناک بنتے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عروس البلاد کراچی میں بننے انڈر پاس مناسب دیکھ بحال اور مرمت نہ ہونے پر روز بہ روز شہریوں کے لیے خطرناک ہوتے جارہے ہیں، انڈر پاسز میں جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو اکثر حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بنے انڈر پاس مناسب دیکھ بحال اور مرمت نہ ہونے سے نہ صرف خستہ حالی کا شکار ہیں بلکہ اندر روشنی کا مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھی حادثوں کا سبب بنتے ہیں۔
پڑھیں : صاف کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ ترجیحات ہیں،مراد علی شاہ
شہری انتظامیہ کی غفلت کا شکار انڈر پاسز کے اطراف نہ ہی پولیس چوکی ہے اور نہ ہی یہاں کوئی اہلکار موجود ہوتا ہے جس کے باعث اکثر ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سندھ سے فوری طور پر موت کے گڑھوں کی صورت والے انڈر پاسز کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر قائد کی عوام کو انسانی جانوں کے ضیاع اور جرائم سے نجات دلائی جاسکے۔