پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بلز: جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا سولر انرجی سسٹم کے استعمال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے مالی اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے سولر انرجی سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کر لیا، جامعہ کراچی کا بجلی کا بل تین کروڑ سے تجاوز کر گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے مالی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعہ کراچی نے مالی مشکلات کے پیش نظر سولر انرجی سسٹم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جامعہ کراچی کے دو ریسرچ سینٹرز میں سولر انرجی کا استعمال جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بتدریح جامعہ کراچی کے بیشتر شعبہ جات اور انتظامی بلاک میں بھی سولر انرجی کے استعمال پر کام شروع کیا جاِئے گا۔ سولر سسٹم کے بعد سے جامعہ کراچی کو مالی بحران کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن واشنگٹن ڈی سی بالٹی مور ایریا کی جانب سے لگائے جانے والے سولر پاورسسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شمسی توانائی سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عصر حاضر کے جدید دور میں توانائی کی عدم موجودگی میں ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، توانائی معیشت کی ترقی کی اہم کنجی ہے، جامعہ کراچی ماہانہ تقریباً تین کروڑ روپے بجلی کے بل کی مد میں اداکرتی ہے۔

اگر تمام شعبہ جات سولر انرجی سسٹم پر چلے جائیں تو بجلی کی مد میں ادا کی جانے والی رقم طلبہ کومزید بہتر سے بہتر سہولیات اور اسکالر شپ فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں