کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چینی سفیر کو گرفتاری کا بتایا گیا۔
سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیر داخلہ کی موجودگی میں قائم مقام چینی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جامعہ کراچی دھماکے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے اور خاتون کےگرفتارشوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ کراچی کو پرامن شہر بنائیں گے چینی باشندوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائےگا، کل کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پنچائیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ امن وامان کےقیام کیلئےسندھ حکومت سےبھرپور تعاون کر رہے ہیں چینی سفارتخانے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے چینی حکام کراچی واقعے کےبعدحکومتی اقدامات سےمطمئن ہیں۔