کراچی: جامعہ کراچی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پوزیشن سے محروم کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی‘ ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ طالب علم کو پوزیشن ہولڈ ر ہونے کا سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے پالیٹکل سائنس میں سب سے زیاد ہ نمبر حاصل کرنے والے سید محمد فہد کا نام پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں نہ ہونےکے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ اپنی رپورٹ شیخ الجامعہ کو پیش کرے گی۔
اس موقع پر ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاسکتا‘ تاہم کمیٹی اپنی رپورٹ شیخ الجامعہ کو پیش کرنے کے بعد ان کی منظوری سے قانونی طور پر سید محمد فہد کو پوزیشن ہولڈرہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کریگی
ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہطالبعلم نے اسکروٹنی اور ایم اے پریویس کے فارم ایک ساتھ جمع کرائے تھے جس کے باعث صورتحال پیدا ہوئی ۔ڈبل رجسٹریشن کے باعث ٹیبولیشن عملے کو فیصلہ کرنے میں فنی مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے پوزیشن میں شامل نہیں کیا جاسکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نظام میں موجود خامی کی نمائندگی ہوگئی ہے اور اسے جلد از جلد دور کرلیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جاسکے۔
سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والا طالب علم پوزیشن سے محروم
یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے طالب علم سید محمد فہد نے رول نمبر 322032 کے ساتھ سال 2016 میں ایم اے سیاسیات کے آخری سال کے پرچے دیے اور کامیابی حاصل کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اُسے غلط نمبر کی مارک شیٹ جاری کی گئی۔
طالب علم نے اسکروٹنی کے لیے درخواست دائر کی تو اُس میں شعبہ امتخانات کی غلطی سامنے آئی جس کے مطابق مارک شیٹ تیار کرتے وقت اسٹاف ممبر سے ٹائپنگ میں غلطی ہوئی۔
بعد ازاں کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فہد نامی طالب علم کو درست مارک شیٹ جاری کی جس کے مطابق اُس نے مجموعی طور پر 673 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم جب رزلٹ لسٹ سامنے آئی تو طالب علم چکرا کر رہ گیا۔
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ محمد فہد نے اول پوزیشن حاصل کی تاہم اُس کا نام پوزیشن ہولڈر طالب علموں کی فہرست میں موجود نہیں ہے۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ شعبہ امتحانات کی جانب سے غلط نمبروں والی مارک شیٹ جاری کی جس پر میں نے کنٹرولر امتحانات کو اسکروٹنی کی درخواست جمع کروائی اور پھر مجھے تصیح کر کے درست مارک شیٹ جاری کی گئی جس کے مطابق میں نے اول پوزیشن حاصل کی تھی۔
شعبہ امتحانات کے مطابق ایم اے سیاسیات کے دفتر میں موجود نتائج کے مطابق طلبہ سویرہ یوسف نے 647 نمبر لے کر پہلی جبکہ کوثر 630 لے کر دوسرے اور صبا لطیف 627 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں