منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

کراچی: مسکن چورنگی کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسکن چورنگی کے قریب تیزرفتار گاڑی نے کئی موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسکن چورنگی پر بےقابو گاڑی نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی ہونے والے 42 سالہ ذیشان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، گاڑی کے متعدد موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے۔

اس موقع پر مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی جس سے ٹینک پھٹ گیا، پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں جنھیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں