بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے بعد کی وڈیوز منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

شہر قائد کی عوام تو ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے رحموں کرم پر چھوڑ دی گئی ہے مگر سندھ پولیس کی جانب سے متعدد مواقعوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈکیتو کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ چار روز قبل گلستان جوہر میں پیش آیا تھا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

پولیس مقابلے کے بعد کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو بھی زخمی ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں ایک ڈاکو کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 75 ہزار روپے، دو موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک مالیاتی ادارے میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے، پولیس گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں