تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، ’جرمانے اور قید کی سزائیں ہوں گی‘

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ دینےکا بل سندھ اسمبلی نےمنظور کر لیا۔

اب کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کہا جائےگا۔ کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کےاختیارات میئرکراچی کو سپرد کر دیےگئے۔

اب میئرکراچی واٹر بورڈ کا چیئرپرسن ہو گا۔ واٹربورڈ 13ممبران پرمشتمل ہو گا اور فیصلے اکثریت کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ کسی مشکل کی صورت میں وزیراعلیٰ سندھ ہی بورڈ کے فیصلوں کے مطابق کردار ادا کریں گے۔

غریب، کچی آبادیوں، مضافاتی علاقوں میں رعایتی نرخ پر پانی فراہم کیا جائے گا۔ صنعتوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد پانی کا فضلہ ڈرینیج میں ڈالنا ہو گا۔ واٹر بورڈ کیلئے الگ پولیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے۔

کارپوریشن کا کوئی ملازم فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کرے گا تو 50ہزار روپےجرمانہ ہو گا۔ پانی کا رخ موڑنے یا تبدیل کرنے والے پر 2 لاکھ روپےکا جرمانہ ہو گا۔

پانی کے معیار کے لائسنس کے بغیر پانی کا کاروبار کرنے پر 2لاکھ روپےجرمانہ ہو گا۔ پانی کی موٹروں کی بجلی کی لائنز کو نقصان پہنچانے والے پر 3 لاکھ روپےکا جرمانہ ہو گا۔

پائپ کوشعوری طورپراکھاڑنے، ترتیب کو بگاڑنے والے پر 5 لاکھ روپےکا جرمانہ ہو گا۔ پانی فراہم کرنے والے والوز کو توڑنے ، میٹرز کو نقصان پہنچانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

کراچی واٹر کارپوریشن کی زمین پر قبضہ کرنے والے پر 20لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سال قید سزا ہو گی۔ غیرقانونی ہائیڈرنٹ قائم کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال قیدکی سزا ہو گی۔

واٹربورڈ اب زیر زمین پانی کی بھی فیس وصول کر سکے گا۔ واٹر بورڈ کو بقایا جات کی وصولی کیلئے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ واٹر بورڈ پانی کے معیارکا معائنہ کرکے لائسنس جاری کرے گا۔

Comments

- Advertisement -