کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں نماز پڑھ کر نکلنے والے بزرگ شہری نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی۔
سعید آباد پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹینکر کو مشتعل افراد سے بچا لیا، ٹینکر کو مشتعل شہریوں کی توڑ پھوڑ سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر نارتھ کراچی میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر جبکہ زخمی کی زمان کے نام سے ہوئی، مبینہ طور پر تیز رفتار بس نے بائیک سواروں کو ٹکر ماری جس کے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی بائیک پر سوار تھے، ڈرائیور فرار ہوگیا بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔