کراچی : کورنگی کراسنگ کے قریب خاتون کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اللہ داد حادثہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب واٹر ٹینکر سے خاتون کی ہلاکت کے ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور اللہ داد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ٹینکرڈرائیور کو کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتارکیا، ملزم اللہ داد حادثہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
عوام نے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند ڈالا
گذشتہ روز کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے خاتون کو روند دیا تھا، جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی۔
افسوسناک واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی تھی جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔