ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھاری گاڑیوں کے باعث حادثات میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا اور واٹر ٹینکر  کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عابد آباد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آئا ہے جہاں ٹینکر کلینر کی غفلت چار سال کے بچے کی جان لے گئی۔

پولیس کے مطابق بلدیہ عابد آباد کا عفان میدان میں کھیل رہا تھا کہ کلینر نے ٹینکر چلادیا، جو بے قابو ہوگیا اور چارسال کا عفان اس کے نیچے آگیا۔

ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ٹینکر ڈرائیور موجود نہیں تھا اور واٹر ٹینکر کو گراؤنڈ میں ہی پارک کیا گیا تھا، ٹینکر کے ڈرائیور کی غیر موجودگی میں کلینر نے واٹر ٹینکر چلایا جو بے قابو ہوکر بچے کو کچل دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ساتھ ہی ڈرائیور کی تلاشی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے گداگر  راہگیر  بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تھا۔

متوفی بچے کی شناخت 8 سال کے راحیل کے نام سے ہوئی تھی، پولیس کا بتانا  تھا کہ متوفی بچہ گداگر تھا اور  اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، حادثے میں بچے کی بہن محفوظ رہی تھی۔

تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 بچیاں جاں بحق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں