کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔
جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پی آئی بی کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور شہید ملت روڈ شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی کا موسم تبدیل ہوا ہے۔