اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 مئی تک موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ پارا 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 66 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440 کلومیٹر فاصلے پر ہے، ڈپریشن 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں