بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

موسم کی صورتحال پر سول ایوی ایشن نے الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی سسٹم کے زیر اثر محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کاامکان ظاہرکیاہے اسی لئے پی آئی اے،نجی،غیرملکی ایئرلائنزاورفلائنگ کلبس کوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سی اے اےحکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پرطیارے محفوظ مقامات پرپارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو وزن ڈال کر محفوظ پارکنگ میں کھڑاکیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: عید میں کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید کے دوران شہرقائد میں مسلسل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان میں داخل مغربی سلسلے کے سبب ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہ سکتے ہے، مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں