کراچی: شہرِ قائد میں گرمی کا پارہ مزید بڑھ گیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، لاہور میں 42، کوئٹہ اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے آج شام اور رات گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان