پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی میں عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے دوران کراچی میں موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم خشک رہے گا اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ 25 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد عید الفطر کے موقع پر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں آج موسم خشک اور گرم ہے، اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم موسم کی یہی صورتحال عید کے دوران بھی برقرار رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں