بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی سڑکوں کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، آج بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔

ٹریفک پولیس نے لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے باعث اسے بندکر دیا ہے۔ حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک عیسیٰ نگری کے قریب 3 سے 4 فٹ دھنس گئی۔

حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، علاقہ پولیس نے موبائلیں لگا کر عیسیٰ نگری روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ لیاقت آبادسے حسن اسکوائرجانے والے ٹریک کو ڈبل چلایاجا رہا ہے۔

شہر میں تیز بارش کے بعد کچھ مقامات پر تاحال بارش کا پانی موجود ہے، لیاقت آباد 10 نمبر پر بھی بارش کا پانی کھڑا ہے۔

اس کے علاوہ ملیر ہالٹ کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہے جبکہ نیپا چورنگی پر پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔

گلستان جوہر چورنگی، شارع فیصل، ناظم آباد اور ڈالمیاں روڈ سے بھی پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

کراچی کے قبرستانوں میں گونجنے والی آواز خاموش ہو گئی

تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں