کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے اور مغرب، جنوب مغربی سمت سے آج دن بھر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، آج سے 18 اپریل کے دوران سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی، گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کراچی میں ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز ہو سکتی ہیں۔