بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی، سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔ شہر میں رواں سال کاگرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سب سے زیادہ گرمی گلستان جوہر میں پڑی جہاں آج پارہ 43 اعشاریہ 7 ڈگری پر پہنچ گیا۔

دوسرے نمبر پر ایئرپورٹ کا علاقہ گرم ترین رہا۔ ایئرپورٹ اور اطراف میں درجہ حرات 42 اعشاریہ 8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

تیسرے نمبر پر زیادہ گرمی شاہراہ فیصل پڑی جہاں پر درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ چوتھے نمبر پر ماڑی پور میں گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 40.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں اوسط درجہ حرات 42 اشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں