محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔