جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر نے شہر میں آج اور کل ہونے والی بارش کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند گھنٹے میں تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل کا گزشتہ روز سے آغاز ہوچکا ہے اور اتوار تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس نے خبردار کیا کہ آج اور کل ہونے والے بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، آج دوپہر سے اتوار تک درمیانی شدت سے لیکر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

انجم نذیر کا کہنا تھا کہ جولائی میں مون سون کے 3 سے 4 اسپیل متوقع ہے تاہم 5 جولائی سے ایک اور مون سون کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز ہوگا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں دوپہر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

انھوں نے بتایا کہ اس سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈپر 13.4 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں