اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

رمضان میں کراچی والوں پر موسم مہربان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں پر موسم مہربان ہوگیا ، شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے اور حبس بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش کی پیش گوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چترال،دیر،سوات،ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ اور باجوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں