پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کراچی میں گرمی کا پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی جبکہ آئندہ دنوں پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہےگی اور آئندہ دو روز تک کراچی کا پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ساتھ ہی شہر میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ کے بعد سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس کے بعد سے ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

بدھ کے روز سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیےجانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 10 سے 15 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی میں 3 روز کے دوران درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں