کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔
بوندا باندی کے بعد ملیر، ماڈل کالونی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، سائٹ ایریا، میڑوول، بنارس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔