بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور ملک بھر میں شدید گرمی نے عوام کو نڈھال کر رکھا ہے اور ہیٹ ویو کی صورتحال کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

بیان کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں معمولی چل جائیں گی جبکہ کل سے مکمل بحال ہوجائیں گی۔ سمندری ہواؤں کی بحالی سے نمی کا تناسب بڑھنے پر گرمی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نزیر نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم شدید گرم اور خُشک رہے گا۔

سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواؤں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں