جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

کراچی میں دوپہر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج دوپہر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیشگوئی میں بتایا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، شہرمیں کل اور پرسوں تیز بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 جولائی 2025 سے مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہوگا جبکہ اس دوران کئی اسپیل متوقع ہیں، شہر میں آج سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈپر 13.4 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے-الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں