ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ شدید گرم رہیں گے تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے لیے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق آج درجہ حرارت 40 جبکہ کل 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر شدید گرم رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرمی رہے گی، سینٹرل پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کراچی میں یکم مئی سے تین مئی کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42ڈگری کے درمیان بڑھ سکتا ہے جبکہ اس ہیٹ ویو کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی معطل رہیں گی۔

اس کی جگہ بلوچستان اور سندھ کے گرم و مرطوب علاقوں کی ہوائیں شہر کا رخ کریں گے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں