کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
شہرکا فضائی معیار بدستور خراب ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔