کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہنا ہے کہ شہر قائد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے، شمال مشرق سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزشمال مشرقی افغانستان تھا۔
رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلی زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی زلزلے کیجھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار، اسپین بولدک سمیت متعدد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ? طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی
زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصانات کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔