محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹر بارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی، سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔