اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کامطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے، شہر میں آج بھی کہیں ہلکی، کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 20 جولائی کے بعد کراچی میں داخل ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں کل سے مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں مون سون سسٹم پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی اربن فلڈنگ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

سندھ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، کراچی کیلیے بھی الرٹ جاری

بارشوں سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی متوقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلا موسم سون سسٹم آئندہ 12 سے 24 گھنٹے تک سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں