کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح رم جھم برسی، مزید بادل شہر کی جانب گامزن ہیں۔ شہر میں 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم میں 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔
مسلسل بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا کی جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔
مظفر آباد اور گردو نواح میں زلزلہ
تربیلا ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔