جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم جزوی ابرآلود ہے گا، جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بوندا باندی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، شہر میں ہوائیں 4کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والی بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات اٹھانی پڑیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

سڑکوں پر بارش کے پانی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں