جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

کراچی سے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی کچی آبادیوں میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے مزید 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ 28 ستمبر کو وائٹ کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، آج گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ملزمان کچی آبادیوں میں کرائے کا مکان لے کر رہائش پذیر ہوتے ہیں اور واردات کے بعد لوٹا ہوا سامان افغانستان منتقل کرتے ہیں۔ ملزمان سے وائٹ کرولا کار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق وائٹ کرولا گینگ ضلع وسطی سمیت شہر کے دیگر اضلاع میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا، کارندوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک این اور بفرزون میں 2 بڑی وارداتیں کیں جبکہ انہوں نے شہر کے پوش علاقوں میں درجنوں گھروں کی ڈکیتی کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 26 ستمبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک این کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی تھی۔

رواں سال جولائی میں پولیس نے وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ گینگ کے 5 ملزمان گرفتارکر لیے جو شہر میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔

اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ہتھیار اور گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہم اس گینگ کا مکمل خاتمہ کرنے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں