منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کراچی: صبا کو کیوں قتل کیا؟ نامزد ملزم نے راز اگل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں چند روز قبل قتل کی جانے والی سماجی کارکن صبا کا قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھےصبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتےتھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں ہفتے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا ‏گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی، متقولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور قاتل کی فوری گرفتاری کے لئے آواز بلند کی تھی اور سوشل میڈیا پر ( #justiceforsaba) کا ٹرینڈ کرتا رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں