منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے خود کو گولی مار لی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کو کندھے پر گولی مار کر زخمی کرلیا، خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں چلتی گاڑی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر شوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو شناخت کرلیا گیا ہے جو ایک تاجر ہے، اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے پریشان تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں