جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی، خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے تھے، مزاحمت پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: اولاد نے ”محبت“ میں ماں کی لاش کو 12 سال تک فریزر میں رکھا

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، بیٹے اور بیٹی نے “محبت” میں ماں کی لاش کو دفنانے کی بہ جائے 12 سال تک اس کو فریزر میں رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جب ذکیہ کا بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوئے تو ان کے بھائی محبوب نے لاش کی دیکھ بھال شروع کی، گزشتہ رات محبوب نے ان کا ڈھانچا نکال کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، محبوب کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بیٹی نے ماں کو محبت میں سنبھال کر رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، اور محبوب کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں