کراچی : گلشن معمار عیسیٰ گوٹھ گھر میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار عیسیٰ گوٹھ گھر میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے بتایا کہ خاتون کی شناخت تیس سالہ اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے لائسنس یافتہ پستول صفائی کے دوران گولی چلی اور گولی میری بیوی کے سر میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اسماعیل چنا کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کا ہے یا قتل تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی : فلیٹ سے خاتون کی دو روز پرانی لاش ملی
یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے فلیٹ سے خاتون کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔
ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ خاتون کی شناخت وریشا جعفری کے نام سے ہوئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے والد کے ساتھ رہائش پذیر تھی جو کام کے سلسلسہ میں شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، گھر واپس لوٹے تو بیٹی کو مردہ حالت میں پایا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون وریشاجعفری کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔