کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی سوکوارٹرزمیں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے خاتون انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق بیس سالہ رابعہ کالے یرقان کی مریضہ تھی جو نجی اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے کے دو گھنٹےبعد انتقال کرگئی۔
رابعہ کے شوہرنے پولیس کو بتایا کہ رابعہ کوکالا یرقان تھا۔خاتون کی سہ پہرتین بجے ڈلیوری ہوئی اورپانچ بجے اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا،
طبعیت خراب ہونے پراسپتال واپس لے جا رہا تھا کہ خاتون نے راستہ میں دم توڑدیا،خاتون کے شوہرنے اسپتال کے خلاف قانونی کاروائی کرانے سے انکارکردیا۔
کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کرگئی
یاد رہے کہ 18 اپریل کو کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔
مزید پڑھیں: غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نشوہ نامی بچی دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اُسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔