کراچی میں خاتون کی مردوں کے ساتھ گھر میں گھس کر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں خاتون نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور دروازہ کھلنے پر خاتون مردوں کے ساتھ گھر میں گھس گئی۔
گھر میں موجود خاتون کی جانب سے ڈکیت گینگ سے مزاحمت کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات میں اس لیے ناکام ہوئے کہ جیسے ہی وہ گھر میں گھسے تو بچے اور بچیوں نے شور مچانا شروع کردیا جس کے ڈر سے وہ بھاگ گئے۔
خاتون کی مزاحمت پر ملزمہ گینگ کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 18 فروری کی شام 5 بجے ہوا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔