کراچی : پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع لکڑی کے گودام میں رات چار بچے اچانک آگ لگ گئی ہے، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑیوں کے مزید تین گوداموں اور قریبی رہائشی عمارت کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی عمارت تک شعلے پہنچ گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ ٹائم پر پہنچ نہ سکی، عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے کی کارکردگی پر توجہ دی جائے۔
آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایک باؤزر نے حصہ لیا ، ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں : کراچی: سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق
یاد رہےچند روز قبل کراچی سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب سیمنٹ فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، حادثے میں 1 شخص جاں بحق، 12 زخمی جبکہ پولیس موبائل اور آئل ٹینکر مکمل طور پر جل گئے تھے۔