اشتہار

کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران رات کے اوقات بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ، مختلف علاقوں میں تین سے چار گھنٹے بجلی غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی میں کئی گھنٹے تک بجلی غائب ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اے بی سینیا لائنز اور گلشن ظہور میں شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ نصرت بھٹو کالونی اور کورنگی الیاس گوٹھ میں تین گھنٹے سے اور گلشن عریشہ، جوہرکمپلیکس اور رضوان سوسائٹی میں چار گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں