ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

فرار ہوتے لٹیروں کی فائرنگ سے دانش نامی نوجوان جاں بحق، عید کے بعد شادی تھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل میں فرار ہوتے لٹیروں کی فائرنگ سے دانش نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، دانش کی عید کے بعد شادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، عائشہ منزل پر فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لٹیرے گلشن اقبال میں شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، متاثرہ شہری نے ان کا تعاقب کیا، جب وہ عائشہ منزل تک پہنچا تو لٹیروں نے فائرنگ کر دی۔

- Advertisement -

دانش نامی نوجوان اس وقت پمپ پر پیٹرول ڈلوا کر نکل رہا تھا، کہ لٹیروں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا، دانش کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، اور عید کے بعد اس کی شادی تھی۔

ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قیوم آباد قبرستان کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت عبداللہ دین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر کھڑا تھا، جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، عبداللہ دین 3 گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، دولہا سمیت 3 گرفتار

تیسرا واقعہ نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں پیش آیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوا۔

اہم ترین

مزید خبریں