کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں خاتون کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن نورانی بستی میں 5 بچوں کی ماں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے کوئی چھینا جھپٹی کی واردات نہیں کی گئی، خاتون کے پاس پرس، موبائل فون تھا رشتے داروں کے گھر آئی ہوئی تھی۔
- Advertisement -
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جبکہ فائرنگ کرکے والے کون تھے کسی کو معلوم نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ مسرت پانچ بچوں کی ماں اور گھروں میں کام کرتی تھی جبکہ اس شوہر رکشہ ڈرائیور ہے۔
خاتون کے قتل کے شبے میں پولیس نے بہنوئی کے بھائی عثمان اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔