جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی چڑیا گھر کا فلمنگو ایک ٹانگ سے لنگڑا نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

ہتھنی نور جہاں کے انتقال کے بعد کراچی چڑیا گھر میں ایک کے بعد ایک جانور کی بیماری سامنے آنے لگی۔ جانور اور پرندوں کی حالت نے ماضی کے سینئر ڈائریکٹرز کی کارکردگی سے پردہ اٹھا دیا۔

کچھ روز قبل چڑیا گھر میں موجود افریقہ کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف ہوا تھا اور اب فلمنگو کے ایک ٹانگ سے لنگڑا ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق چڑیا گھر میں جانور اور پرندے کیے سالوں سے بیماری میں مبتلا ہیں۔ خیال رہے کہ اب تک ہتھنی، شیر، ہرن، طوطے، زیبرے کا جوڑا، شتر مرغ، گینڈہ اور ریچ مر چکے ہیں۔ جانوروں کی خوراک کی فراہمی کئی بار معطلی کا شکار رہی ہے۔

فور پاز انٹرنیشنل کے ڈاکٹرز چڑیا گھر، سفاری اور لانڈھی میں جانوروں اور پرندوں کی اسکریننگ کریں گے۔ ہتھنی کی پوسٹ مارٹم اور شیرنیوں کی رپورٹ دو ہفتے بعدحکام کو موصول ہوگی۔

کراچی چڑیا گھر کا فلمنگو ایک ٹانگ سے لنگڑا نکلا

یاد رہے کہ چڑیا گھر کی رونق سمجھی جانے والی ہتھنی نور جہاں کچھ روز قبل طویل علالت کے بعد چل بسی تھی۔ کچھ ماہ قبل ہتھنی کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔

نور جہاں کے علاج کیلیے غیر ملکی ماہرین کی ایک ٹیم بھی کراچی پہنچی تھی لیکن اُن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہتھنی صحت مند نہ ہو سکی تھی۔

کراچی چڑیا گھر کا فلمنگو ایک ٹانگ سے لنگڑا نکلا

بعد ازاں افریقہ کی شیرنی کے نابینا ہونے کا انکشاف اُس وقت ہوا تھا جب اس کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔

فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم نے چڑیا گھر انتظامیہ کو شیرنی کو علیحدہ رکھ کر علاج کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ نابینا شیرنی کی عمر 17 سال ہے جبکہ شیرنی کی زیادہ سے زیادہ عمر 19 سال ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں