کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے بتایا کہ مجھے نشہ آور شہ دے کر تیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو دیئے گیے بیان میں کہا کہ مجھےنشہ آور شے دےکرتیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔
ملازمہ ثمینہ کا کہنا تھا کہ جاوید اور اشفاق گھرآئے اور انہوں نے کولڈ ڈرنک دی، کولڈ ڈرنک پینےکےبعدمجھےکچھ ہوش نہ رہا اور جب ہوش میں آئی تو نیچے پڑی ہوئی تھی۔
دوسری جانب کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی کے گرنے کے معاملے پر بوٹ بیسن پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں : گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی
مدعی مقدمے نے بتایا کہ سودا لیکرفلیٹ پرپہنچی تھی، ساتھ کولڈرنک بھی لیکرآئی تھی، کولڈرنک پینے کےبعدبیہوش ہوگئی پھر یاد نہیں مجھے کس نے نیچے پھینکا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعہ بظاہر خود کشی کا لگتا ہے خودکشی میں محفوظ رہنے کے بعد ممکنہ سزا سے بچنے کیلئے بیان بدلاگیا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔