اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بلوں میں کے ایم سی ٹیکس؛ کراچی والے سندھ حکومت پر پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی کا ٹیکس لینے پر شہری سندھ حکومت پر پھٹ پڑے اور اسے ظلم قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے مابین ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس نہیں ظلم ہے، حکومت خود بھی کچھ کرے، اتنی مہنگائی میں یہ ٹیکس کراچی والوں کے لیے ناانصافی ہے، آدھے شہر کی سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں اور کہیں سے کچرا نہیں اٹھاتے، کس سے اپیل کریں۔

معاہدے کے مطابق 200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا۔ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا۔ ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں