کراچی میں رہنے والے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں راتیں بھی گرم رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 40.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب دن بھر 15 فیصد رہا، آئندہ 3 روز تک شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی میں قیامت خیز گرمی! محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج سے آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔