تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیش گوئی

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ۔ پورے ہی ملک میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھیں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 2روزسےرات میں سردہوائیں چل رہی ہیں، شہر رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرجائے گا۔

کراچی میں آئندہ چندروزتک رات میں سردی میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

کراچی میں سب سے کم درجہ حرارت انیس سو اکیانوے میں 2.3 گریڈ جبکہ پاکستان بننے سے قبل اکیس جنوری 1934 میں صفرڈگری سینٹی گریڈ بھی ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، لہہ میں آج پارہ منفی سترہ ڈگری اور کوئٹہ میں منفی سات ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب، کے پی کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں صبح شدید دھند متوقع ہے۔۔

Comments

- Advertisement -